مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کے علاوہ داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گيا ہے۔
پاکستان کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو درپیش تمام سکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔ افغانستان سے تعلقات اور کشمیر کی صورتحال پر بھی غورکیا جائے گا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس ، تینوں آرمڈ سروسز کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام ، دفاع، داخلہ اور خزانہ کے وفاقی وزیربھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
News ID 1865666
آپ کا تبصرہ